ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 801 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 801

ور بیٹرم البم 801 183 ور میٹرم البم VERATRUM ALBUM (White Hellebore) ور میٹرم البم میں سر سے پاؤں تک سردی کا شدید احساس پایا جاتا ہے۔یہ دوا ہیضے کی بہترین دواؤں میں شامل ہے۔ڈاکٹر ہانیمن نے ہیضہ کی وبا پھیلنے سے پہلے ہی بغیر کسی ہیضہ کے مریض کو دیکھے ور میرم البم کو ہیضہ کی دوا تجویز کیا تھا۔یہ دوا ہیضہ میں کیمفر اور کیو پرم کا مقابلہ کرتی ہے مگر اس کے اخراجات مقدار میں بہت زیادہ ہوتے ہیں جو زندگی کی تمام قوتوں کو بالکل نچوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ور بیٹرم میں سردی کا احساس بہت نمایاں ہوتا ہے اور ٹھنڈے پسینے آتے ہیں اور مریض سر سے پاؤں تک ٹھنڈے پسینوں میں شرابور ہوتا ہے۔کیمفر میں بھی بالکل یہی علامات نمایاں ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ کیمفر میں اجابت تھوڑی تھوڑی ہوتی ہے۔اور میٹرم میں بے حد پانی والے کھلے اسہال آتے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے جسم کا پانی نچوڑ لیتے ہیں اور مریض جلد ہی موت کا شکار ہو جاتا ہے۔ور بیرم لبم ، کیمفر اور کیو پرم مینوں میں تشیخ کا ہونالازمی ہے۔خصوصاً پنڈلیوں میں بہت شیخ ہوتا ہے جو ہیضہ کی خصوصی علامت ہے۔ور میٹرم البم کی ایک متضاد علامت انتریوں کی خشکی بھی ہے۔جس طرح یہ اسہال کی چوٹی کی دوا ہے اسی طرح یہ قبض کی بھی بہترین دوا ہے۔اگر قبض دائمی ہو چکی ہو اور لمبے عرصہ تک کمزوری کا رجحان ہو اور ساتھ ٹھنڈا پسینہ بھی آئے تو وریٹرم البم اچھا علاج ثابت ہوتی ہے۔اگر یہ علامتیں نہ بھی ہوں مگر قبض غیر معمولی طور پر شدید ہو تو تب بھی یہ دوا مفید ثابت ہوتی ہے۔اس صورت میں اسے 30 طاقت میں روزانہ دو تین دفعہ دیتے