ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 768 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 768

سپونجیا ٹو سٹا 768 ہے۔عورتوں میں حیض کے خون کی مقدار کم ہوتی ہے اور حیض سے قبل کمر میں درد، شدید بھوک اور دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے۔دوران حیض مریضہ رات کو دل گھٹنے کی وجہ سے اٹھ جاتی ہے۔مسلسل کھانسی دمہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔سپونجیا کے مریض کی علامتیں سیڑھیاں چڑھنے سے، کھلی ہوا میں اور آدھی رات سے قبل بڑھ جاتی ہیں۔سر نیچا کر کے لیٹنے سے نیز سیٹرھیاں اترتے ہوئے کمی ہو جاتی ہے۔طاقت: 30