ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 667 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 667

پکرک ایسڈ 667 153 پکرک ایسڈ PICRICUM ACIDUM (Trinitrophenol) تیز ابی علامات رکھنے والے مریضوں کو عموماً سردی زیادہ محسوس ہوتی ہے اور گرمی سے سکون ملتا ہے۔بعض مریضوں کو استثنائی طور پر گرمی زیادہ لگتی ہے اور ان کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔انہیں ٹھنڈی سرد ہوا کا جھونکا بھلا محسوس ہوتا ہے۔پکرک ایسڈ مؤخر الذکر مریضوں کی دوا ہے۔ذہنی تھکاوٹ اور کمزوری دور کرنے کے لئے اسے نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ذہنی تھکاوٹ کے آثار بڑی عمر میں زیادہ تر اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب آرٹیر یوسکلر وسس (Arteriosclerosis) کا اثر شروع ہو یعنی مریض کی خون کی رگوں کے خول سخت ہو جائیں، لچک باقی نہ رہے اور خون کی شریانیں تنگ ہونے لگیں جس کی وجہ سے دماغ کو مناسب مقدار میں خون فراہم نہ ہو۔اس کے برعکس عارضی طور پر ایسی ہی علامتیں برین فیگ (Brain Fag) میں بھی ملتی ہیں۔برین فیگ اس وقت ہوتا ہے جب رگوں میں تشیخ کی وجہ سے خون کا دوران کم ہو جائے۔برین فیگ کا تعلق عموماً معدہ کی خرابی سے ہوتا ہے۔آرٹیر یوسکلر وسس کے مریض کا معدہ خراب ہو جائے تو برین فیگ اور بھی زیادہ ہونے لگتا ہے۔برین فیگ یادداشت کی ایسی وقتی کمزوری کو کہتے ہیں جس میں مریض کی فوری یادداشت اچانک جواب دے جاتی ہے حتی کہ چند منٹ پہلے پانی پیا ہو یا کھانا کھایا ہو تو بھول جاتا ہے اور اپنے عزیزوں پر ناراض ہوتا ہے کہ پانی یا کھانا کیوں نہیں دیتے۔کوئی کام کہے گا جو کر بھی دیں تو بار بار یاد دہانی کرائے گا کہ میرا وہ فلاں کام کر دو۔کسی کا چہرہ دیکھ کر بھول جائے گا۔تازہ یادداشت کا خراب ہو جانا اور بہت دور ماضی کی یادداشت کا زندہ رہنا