ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 625 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 625

نیٹرم میور 625 ہو جاتے ہیں اور خون بہتا ہے۔دانت ہلتے ہیں اور سردی اور ٹھنڈی ہوا سے تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔کھانے کے بعد اور رات کے وقت دانتوں میں درد ہوتا ہے جو کانوں تک پھیل جاتا ہے۔زبان پر میلی سی جھاگ دار تہ جم جاتی ہے۔سرسراہٹ کا احساس ہوتا ہے جیسے زبان پر بال چپکا ہوا ہو۔سیڑھیاں چڑھنے سے اور بائیں کروٹ لیٹنے سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔دل میں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔سینے میں جکڑن اور گھٹن محسوس ہوتی ہے۔کالی کھانسی کے ساتھ آنکھوں سے پانی ہے، سر میں شدید درد ہو ، حرکت سے، گہرا سانس لینے سے اور بستر میں گرم ہونے سے کھانسی بڑھ جائے تو یہ نیٹرم میور کی علامات ہیں۔ساحلی علاقوں میں اس کی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔مددگار دوائیں: ایمپس۔سپیا۔اگنیشیا دافع اثر دوائیں: آرسنک۔فاسفورس طاقت 30-6x سے سی ایم (CM) تک