ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 505
کالی فاس 505 126 کالی فاسفور یکم KALI PHOSPHORICUM (Phosphate of Potassium) پوٹیشیم فاسفیٹ انسانی جسم کی رطوبتوں اور خلیوں میں پایا جانے والا ایک اہم جزو ہے۔خصوصاً دماغ، اعصاب، عضلات اور خون میں محض اس کی موجودگی ہی ضروری نہیں بلکہ اس کا صحیح توازن قائم رہنا بھی انتہائی ضروری ہوتا ہے۔انسانی زندگی کی نشوونما میں یہ ایک اہم اور لازمی کردار ادا کرتا ہے۔اس کی کمی سے متعدد اعصابی اور ذہنی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں اور اس کی زیادتی بھی بعض دفعہ انتہائی مہلک ثابت ہوتی ہے۔اس کا کیمیاوی نام پونیشیم فاسفیٹ ہے اور ہومیو پیتھی میں کالی فاس کے نام سے مشہور ہے۔کالی فاس اعصاب کو تقویت دینے میں خاص شہرت رکھتی ہے۔یہ اینٹی سورک (Anti-Psoric) دوا ہے یعنی ان امراض کی دوا ہے جو جلد پر اثر رکھتی ہوں اور جبر دبا دینے کے نتیجہ میں اندرونی جھلیوں یا اعصاب پر منفی اثر ڈالیں۔کالی فاس کو ہومیوڈاکٹر اینٹی سورک ہی بتاتے ہیں لیکن اس کا مرکزی تعلق اعصاب سے ہے۔اعصاب کو تقویت دینا گویا اس کے مزاج کا حصہ ہے اور اسی بنا پر یا بیٹی سورک کا کام بھی کرتی ہے۔مثلا اعصابی کمزوری کی وجہ سے اگر کوئی بیماری دبی رہے اور جسم میں طاقت نہ ہو کہ اسے باہر نکال سکے تو کالی فاس اسے اچھال کر جلد بہ ظاہر کر دے گی۔کالی فاس دماغ، اعصاب اور خون پر اثر کرتی ہے۔اعصابی کمزوری اور ذہنی و جسمانی تھکاوٹ میں حیرت انگیز اثر دکھاتی ہے۔فکر ، پریشانی ، کام کی زیادتی اور ہیجانی کیفیات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی تکلیفوں میں مفید ہے۔کالی فاس کا مریض