ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 501 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 501

کالی کارب 501 کالی کارب اعصاب کی بہت گہری دوا ہے۔اس کا ہڈیوں سے بھی گہرا تعلق ہے کیونکہ کار بن ہڈیوں پر بہت گہرا اثر دکھاتی ہے۔کالی کارب کے مریض میں عمومی کمزوری پائی جاتی ہے۔نبض مدہم ہوتی ہے۔اس کے اعصابی دردوں میں سوئی کی طرح چھن اور جلن پائی جاتی ہے۔اندرونی نالیوں میں آگ سی جلن کا احساس، رات دو بجے سے پانچ بجے تک بیماری کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔بائیں کروٹ لیٹنے سے یا درد والی طرف لیٹنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔گرم موسم میں تکلیفیں کم ہو جاتی ہیں۔کالی کا رب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے دائروں میں جن کو ایک انگلی یا انگوٹھے سے چھپایا جا سکتا ہے ان میں بعض دفعہ شدید جلن کا احساس ہوتا ہے۔مددگار دوائیں: کار بودیج نکس وامیکا دافع اثر دوائیں: کیمفر۔کافیا طاقت: 30 سے 1000 تک