ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 15 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 15

ایکٹیا 15 5 ایکٹیاریسی موسا ACTAEA RACEMOSA (Black Snake-Root) اس دوا کو سی می سی فیوجا" (Cimicifuga) بھی کہتے ہیں۔عورتوں کی بیماریوں میں یہ غیر معمولی اثر رکھنے والی دوا ہے خصوصاً حمل کے دوران پیدا ہونے والی بعض تکلیفوں میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔اگر ماہانہ ایام میں عموماً کھل کر خون جاری ہو جائے تو عورتوں کی اکثر تکلیفیں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہیں لیکن ایکٹیاریسی موسا میں یہ الٹی بات ہے کہ خون کی مقدار میں جتنا اضافہ ہو درد اور دوسری تکلیفیں اسی نسبت سے بڑھتی چلی جاتی ہیں اور بسا اوقات خون بند ہونے کے بعد بھی کسی حد تک جاری رہتی ہیں۔ایکٹیا جوڑوں کے درد میں بھی بہت مفید ہے۔عضلات میں پھوڑے کی طرح درد ہوتا ہے۔گردن اور کمر کے عضلات میں درد بجلی کے کوندوں کی طرح ہر طرف پھیل جاتا ہے۔آرام کرنے سے تکلیف میں کمی ہوتی ہے اور حرکت سے بڑھ جاتی ہے۔ٹھنڈک اور نمی سے آرام آتا ہے۔ایکٹیا ریسی موسا میں بھی ابراٹینم کی طرح انتقال مرض پایا جاتا ہے۔عموماً جسمانی بیماریاں ذہنی بیماریوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔بچوں کی جسمانی بیماریاں کسی علاج سے بظا ہر ختم ہو جائیں تو ذہنی علامات ظاہر ہو کر ہسٹیریائی کیفیات پیدا ہو جاتی ہے۔کوئی بچی بہت نازک مزاج اور حساس ہو تو بالکل خاموش ہو جاتی ہے۔زور دے کر بلائیں تو رو دے گی۔سب دنیا سے بے نیاز ، اپنی ذات میں گم سم رہنے لگے گی۔ایکٹیا ریسی موسبا اس کا بہترین علاج ثابت ہو سکتی ہے۔اس دوا کا غم سے بہت گہرا تعلق ہے۔غم کے بداثرات جسمانی بیماریوں کی شکل