ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 416
گریشولا 416 لئے دماغ میں تمام دواؤں کی لائبریری بنائیں۔یہ ہومیو پیتھ معالجین کے لئے بہت ضروری ہے کہ ان کے دماغ میں ایک مکمل اور ترتیب وار لائبریری ہو۔ایک علامت کا پتہ کر کے اس حصہ میں پہنچ جائیں، پھر اس کے ذیلی حصہ میں پہنچ جائیں جہاں علامتوں کے نمبر لگے ہوں۔اس نظام کو ذہن نشین کرنا بہت اہم ہے۔ایک ہومیو پیتھ کے لئے اپنی یادداشت کو مرتب کرنے میں ہی اس کی کامیابی کا راز ہے۔ورنہ کسی کا علاج کرنا مصیبت بن جائے گا۔دوسروں کے سر در دکو دور کرنے کی کوشش میں اپنے سر میں درد ہونے لگے گا۔طاقت: 30 سے 200 تک