ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 410 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 410

گریفائٹس 410 بھی ہو تو بعض دفعہ ایسے مریض کو برائیو نیا سے صرف عارضی فائدہ ہوتا ہے۔فرق یہ ہے کہ برائیونیا میں فضلہ شروع میں عموماً سخت ہوتا ہے لیکن پھر کچھ نرم ہوتا جاتا ہے جبکہ گریفائٹس میں فضلہ سخت اور بہت خشک ہوتا ہے اور آخر تک سخت ہی رہتا ہے۔کئی کئی دن سخت قبض رہتی ہے۔اگر اسہال شروع ہو جائیں تو بہت پہلے اور سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں جن میں غیر منہضم غذ انکلتی ہے۔ہر پیز (Herpes) یعنی وہ بیماری جس میں اعصاب کے ریشوں پر چھالے سے بن جاتے ہیں، جلد کچی کچی ہو جاتی ہے اور شدید جلن، بے چینی اور درد ہوتا ہے۔اس کی دو قسمیں ہیں۔ایک Herpes Zoster یعنی شنگل جو اعصابی کمزوری سے پیدا ہوتی ہے اور اعصابی ریشوں کے اوپر جلد پر وائرس سے متعفن چھالے بن جاتے ہیں جن کے پھٹنے سے اور چھالے بن جاتے ہیں۔دوسری Genital Herpes یعنی جنسی بے راہ روی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی، بار بار ہونے والی ہر پیز جس کا اعضائے تناسل سے تعلق ہوتا ہے۔یہ بہت تکلیف دہ بیماری ہے جو ایک دفعہ ہو جائے تو ساری عمر پیچھا نہیں چھوڑتی۔گریفائٹس کو ایسی ہر چیز کے علاج میں بھی ایک مقام حاصل ہے۔لیکن صرف گریفائٹس ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ اور دوائیں بھی دینی پڑتی ہیں۔میں نے جو ٹکسالی کا نسخہ بنایا ہوا ہے وہ ہر قسم کی ہر پیز میں مفید ہوتا ہے۔اس میں آرنیکا، لیڈم اور آرسنک شامل ہیں۔یہ نسخہ سانپ کے کاٹے کا بھی علاج ہے۔جب سانپ کے ڈسنے کے بعد زخم میں درد شروع ہو جائے اور گرمی اور جلن کے احساس کے ساتھ اعصاب پر اثر ہونے لگے تو یہی نسخہ بہت مفید ہوتا ہے۔ہر چیز میں بھی ان دواؤں سے بہت جلد شفا ہو جاتی ہے۔Gential Herpes یا جنسی اعضاء سے تعلق رکھنے والی ہر پیز چونکہ بہت ضدی ہوتی ہے اور لمبے عرصہ تک اس کے واپس آنے کا خطرہ رہتا ہے اس لئے ایسی ہر چیز میں وقتاً فوقتاً ہفتہ دس دن کا ناغہ ڈال کر یہ علاج کم از کم چھ مہینے تک جاری رکھنا چاہئے۔گریفائٹس کا مریض سور ائینم اور سلیشیا کے مریض کی طرح سرد مزاج ہوتا ہے۔اگر