ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 407 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 407

گریفائٹس 407 101 گریفائٹس GRAPHITES (Black Lead) گریفائٹس کے بارے میں عموماً کتابوں میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ بھاری بھر کم اور مضبوط سڈول بدن کی موٹی عورتوں کی دوا ہے۔مجھے تو اس علامت سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا۔میں نے اس کی مختلف طاقتیں استعمال کر کے دیکھی ہیں مگر کسی موٹی عورت کو اس سے پتلا ہوتے نہیں دیکھا۔ممکن ہے مجھے اس کے استعمال کا صحیح طریقہ معلوم نہ ہو۔گریفائٹس کے تابع جن دوسری بیماریوں کا ذکر ملتا ہے ان میں یقینا یہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔میں اسے ہمیشہ 200 یا اونچی طاقت میں استعمال کراتا رہا ہوں۔کبھی 30 طاقت میں استعمال نہیں کی۔جہاں تک موٹاپے کا تعلق ہے تو اس کے لئے میں نے حسب ذیل تین دواؤں کو زیادہ مفید پایا ہے۔فائیٹولا کا، فائیٹو لا کا بیری اور فیوکس(Fucus)۔گریفائٹس کی علامات رکھنے والی عورتوں میں حیض عموماً کم ہوتا ہے اور صرف دو تین دن خون جاری رہتا ہے۔خون کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔اسی وجہ سے ایسی خواتین کا جسم فربہی کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔غالباً اسی وجہ سے گریفائٹس کا تعلق موٹاپے سے باندھا جاتا ہے۔اگر ماہانہ نظام ٹھیک ہو جائے تو اس کے نتیجہ میں موٹاپا کم ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔گریفائٹس کے مریض میں اخراجات عموماً چپکنے والے ہوتے ہیں۔اس کا ایگزیما بھی اسی علامت سے پہچانا جاتا ہے۔یہ ایکزیما عموماً کانوں کے پیچھے، سر کے بعض حصوں میں، کہنیوں اور ہاتھوں کے جوڑوں پر ظاہر ہوتا ہے اور اس میں سے چپکنے والا مادہ ضرور نکلتا ہے اور پھر سخت ساکھرنڈ بن جاتا ہے۔میزیریم (Mezereum) کے اخراجات بھی چپکنے والے ہوتے ہیں جو سر کے اوپر ایک خول سا بنا دیتے ہیں۔بعض چھوٹے بچوں کو بہت شدید قسم کا ایگزیما