ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 402
گلونائن 402 میں نے لو لگنے سے بچنے کے لئے ایک نسخہ بنایا ہوا ہے۔گلونائن، نیٹرم میور اور۔آرسنک ملا کر 30 طاقت میں گھر سے نکلنے سے پہلے ایک خوراک استعمال کر لی جائے تو اللہ کے فضل سے سارا دن سر درد نہیں ہو گا۔ورنہ اگر سر در دایک دفعہ شروع ہو جائے تو پھر علاج مشکل ہو جاتا ہے۔گلوٹائن کی ایک علامت یہ ہے کہ نکلیہ پر سر رکھتے ہی سر پھٹنے لگتا ہے۔دل پر بھی دباؤ محسوس ہوتا ہے، خون کا دورہ یکا یک سر یا دل کی طرف ہو جاتا ہے اور کوئی سیال چیز اندر سے گزرتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔سر کی طرف خون کا رجحان ہو تو اس کا ماخذ دل یا معدہ ہوتا ہے۔بعض دفعہ معدے یا دل سے خون سر کی جانب دوڑتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔جلسییم کی بھی کچھ علامات گلوٹائن میں بھی پائی جاتی ہیں۔جلیبیم میں مریض سونے سے قبل ایک مبہم سی تکلیف محسوس کرتا ہے جس کا مرکز سر میں ہوتا ہے حالانکہ ابھی درد واضح نہیں ہوا ہوتا۔سونے کے بعد در دنمایاں طور پر ابھر آتا ہے جو صبح تک بہت شدت اختیار کر جاتا ہے۔گلو نائن کی بھی یہی علامت ہے لیکن فرق یہ ہے کہ جلسیمیم کا در دمحض سر تک محدود نہیں رہتا بلکہ کندھے کے پٹھوں اور نیچے کمر تک اتر جاتا ہے۔عموماً بائیں طرف درد ہوتا ہے جبکہ گلونائن میں پورا سر متاثر ہوتا ہے اور یہ درد صرف سر اور آنکھوں تک ہی محدور ہتا ہے۔اس درد کا دیگر اعصاب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔گلونائن میں دھڑکن بہت نمایاں ہوتی ہے۔سارا جسم دھڑ کنے لگتا ہے۔انگلیوں کے پوروں سے لے کر پاؤں کے پنجوں تک یہ دھڑکن محسوس ہوتی ہے جو سخت بے چین کرتی ہے۔تکیہ پر سر رکھتے ہی دھڑکن محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے نیند نہیں آتی اور یہ دھڑکن سارے جسم میں پھیل جاتی ہے۔گلونائن کی ایک ہی خوراک اس تکلیف کو ختم کر سکتی ہے اور مریض پر سکون نیند سو جاتا ہے۔ہومیو پیتھی میں گلونائن طریقہ آزمائش یعنی پروونگ (Proving) کے لئے بہت زود اثر دوا ہے اس لئے اسے بار بار