ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 401 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 401

گلونائن 401 100 گلونائن GLONOINE (Nitro Glycerine) گلونائن بھی ان دواؤں میں سے ہے جسے ڈروسرا کی طرح صرف چند بیماریوں تک محدود سمجھا گیا ہے حالانکہ اس سے بہت زیادہ استفادہ کیا جا سکتا ہے۔گلونائن ٹرائن نائیٹرو گلیسرین (Trinitroglycerin) ہے جس میں ہائیڈ روجن اور آکسیجن کا عنصر بھی موجود ہوتا ہے۔یہ بہت زور سے پھٹنے والا آتش گیر مادہ ہے۔اس فارمولا کوسب سے پہلے نوبیل (Nobel) نامی سائنس دان نے ایجاد کیا تھا اور اس زمانے میں اس ایجاد نے ایک انقلاب بر پا کر دیا تھا۔اگر چہ بعد میں پلاسٹک بم اور نیوکلیئر بم وغیرہ ایجاد ہوئے ہیں لیکن نائٹروگلیسرین کے فارمولا کوکلیتا ترک نہیں کیا گیا بلکہ اسے روزمرہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔نائٹرو گلیسرین طب میں بھی استعمال ہوتی ہے۔اسے براہ راست یا کسی اور شکل میں انجائنا(Angina) کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔گلونائن انسانی مزاج پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔دھوپ سے طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔جیسے نائٹرو گلیسرین گرمی کو برداشت نہیں کرتی اسی طرح مریض بھی گرمی کو برداشت نہیں کر سکتا۔اس کے نتیجہ میں درد سے سے پھٹنے لگتا ہے، جگہ جگہ چوٹیں پڑتی ہیں اور دھما کے ہوتے ہیں جیسے کوئی سر کو تھوڑوں سے کوٹ رہا ہو۔گلونائن لو لگنے سے بچنے کے لئے چوٹی کی دوا ہے۔خون کا دباؤ زیادہ ہونے پر بھی کام آتی ہے لیکن صرف اس صورت میں جب اس کی دیگر علامتیں مریض میں موجود ہوں۔اکثر ہومیو پیتھک معالجین اسے لو لگنے میں اور بلڈ پریشر کے لئے استعمال کرتے ہیں۔