ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 369 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 369

الیکٹری سٹی 369 93 الیکٹری سٹی ELECTRICITY یہ دوا بھی برقی شعاعوں سے تیار کی جاتی ہے مگر اس کی اور الیکٹریسی ٹاس کی تیاری کے طریق میں فرق ہے اس لئے اثر میں بھی فرق بتایا جاتا ہے۔اسے دل کی دھڑکن تیز ہونے اور بازوؤں کے فالج میں مفید بتایا جاتا ہے۔یہ عموماً ایسے مریضوں کو دی جاتی ہے جو پلسٹیلا کی طرح عمکین رہتے ہوں اور رونے اور آہیں بھرنے کا رجحان رکھتے ہوں۔خوفزدہ ہوں اور اداس رہتے ہوں۔طوفان کی آمد پر ڈر جاتے ہوں اور ان کی تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہو۔پاگلوں کی طرح بے اختیار ہنسی جور کنے کا نام نہ لے وہ بھی اس کی ایک علامت بتائی جاتی ہے۔اسی طرح رات کو نظر کا کمزور ہونا ہوتے ہوئے بستر میں پیشاب کا خطا ہونا اور دمے کا عارضہ مبینہ طور پر اس کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔اس دوا کے تعلق میں الیکٹریسی ٹاس کا بھی بغور مطالعہ کر لیں۔طاقت 200 30