ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 368 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 368

368 الیکٹریسی ٹاس دواؤں پر کامیاب تجربوں کے بعد پورے وثوق کے ساتھ اپنے تجارب مرکزی ہومیو پیتھک بورڈ کو بھی بھجواتے رہا کریں تو ہو سکتا ہے کہ دوسروں کے فائدے کا موجب بنے۔بہت سے عطائی نو آموز ڈاکٹر ایسی دواؤں کے متعلق بڑے بڑے بلند بانگ دعاوی کرتے رہتے ہیں اور مجھے بھی لکھتے رہتے ہیں مگر بسا اوقات یہ ان کی خوش فہمیاں ہوتی ہیں اور میں کبھی بھی پورے اعتماد کے خط یا ساتھ ان کی رپورٹوں کو قبول نہیں کرسکتا۔طاقت : 30 یا 200 طاقت میں استعمال کیا جاتا ہے۔