ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 183
کیڈمیم سلف 183 کیڈمیم سلف میں جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے ابھر آتے ہیں جیسے رونگٹے کھڑے ہو جانے پر ہوتا ہے۔اگر مرغابی کے پر نوچ لئے جائیں تو اس کی جلد پر جیسے دانے نمایاں ہوتے ہیں یہ دانے بھی ان سے مشابہ ہوتے ہیں۔انہیں انگریزی محاورے میں Goose Flesh کہا جاتا ہے۔کیپسیکم میں بھی یہ علامت نمایاں ہے۔کیڈمیم سلف معدہ کے لئے بھی بہت مفید دوا ہے۔اگر معدہ بالکل جواب دے جائے ، کوئی چیز ہضم نہ ہو ، خوراک معدہ میں ہی گلنے سڑنے لگے، گندے بودار ڈکار اور شدید متلی اور ابکائیاں آئیں تو کیڈ میم سلف بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔یہ کینسر میں بھی مفید ہے لیکن شفا نہیں دیتی صرف تسکین بخش سکتی ہے اور تکلیف کی شدت کو کم کرتی ہے۔اگر بیماری کے نتیجہ میں عضلات لگنے لگیں اور مریض رفتہ رفتہ کمزور ہو جائے تو کیڈ میم سلف ایسے گرتے ہوئے مریض کو سنبھال لیتی ہے۔کیڈمیم سلف میں حرکت کرنے اور سونے سے تکلیفیں بڑھتی ہیں۔کھانا کھانے کے بعد آرام کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔مریض ہر وقت بھوک محسوس کرتا ہے۔معدہ اور نظام ہضم جواب بھی دے جائیں لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی۔اگر کسی مریض کو اس قسم کی بھوک کے ساتھ سیاہ رنگ کی الٹیاں آئیں اور حالت اتنی بگڑ جائے کہ گویا موت کی علامتیں ظاہر ہوں تو اس وقت کا ر بوو یج کے بجائے کیڈ میم سلف موت سے واپس کھینچ لاتی ہے بشرطیکہ تقدیر جاری نہ ہو چکی ہو۔طاقت : 30 تک