ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 173
173 42 بوفو BUFO بوفو مینڈک (Toad) کی گردن کے غدود سے نکلنے والے لعاب سے تیار کی جاتی ہے۔یہ خاص طور پر ذہنی صلاحیتوں اور دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے۔اس کے مریض کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے۔ذہن دھندلا جاتا ہے اور سخت ذہنی تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔بوفو اعصاب کی بہترین دواؤں میں سے ہے۔اعصابی کمزوریوں، فالجی احساسات اور عضلات کے تشنج میں مفید ہے۔چھوٹے چھوٹے عضلات میں تشنجی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔آنکھ یا کسی خاص عضو کا پھڑکنا، جگہ جگہ اچانک تشیخی کیفیات کا پیدا ہونا بونو کی خاص علامت ہے۔بوفو میں جلد میں زخم پیدا کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔اکثر عام ٹکسالی کے ہومیو پیتھ معلمین اسے جنسی امراض میں تو استعمال کرتے ہیں مگر جلدی امراض اور عضلاتی تشنجات میں اسے شاذ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اگر کوئی نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو جائے تو اس کی دوا بوفو ہے اور یہ جلق (Self-abuse) کو روکتی اور اس کے بداثرات کو دور کرتی ہے۔بعض نوجوان جنہوں نے اپنی بیوقوفیوں سے اپنی جان پر ظلم کیا ہو اور وہ مرگی کا شکار ہو جائیں تو ان کے لئے بھی بوفو بہت مفید دوا ہے۔ایسے مرگی کے مریض کو پہلے بوفو دینی چاہئے پھر اس کی ناکامی کی صورت میں دوسری دوائیں تلاش کرنی چاہئیں۔بوفو میں بھی سارسپر یلا (Sarsaparilla) کی طرح بڑھاپے کا وقت سے پہلے آنا پایا جاتا ہے۔برائیٹا کا رب میں بھی یہ علامت ہے لیکن بوفو کا عمر سے پہلے کا بڑھاپا جلد کے سکڑنے یا جھریوں سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ دماغی کیفیت سے تعلق رکھتا ہے یعنی دماغ میں