ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 144 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 144

بیلس 144 عضلات کو طاقت بخشنے کے لئے بیلس بہترین ثابت ہوتی ہے۔ایک آدھ مہرے میں بھی تکلیف ہو تو چلنا پھرنا دو بھر ہو جاتا ہے اس صورت حال میں بیلس بہت نمایاں اثر دکھاتی ہے۔ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ اور اعصاب میں سوزش کے لئے بھی بیلس بہت اچھی ہے دمچی کی تکلیف کے لئے بھی ہائی پیر یکم (Hypericum) بہت خاص دوا ہے۔اسے بیلس یا آرنیکا سے ملا کر دیں تو انشاء اللہ فائدہ اور بھی زیادہ ہو گا۔ٹھنڈے پانی سے نہانے اور ٹھنڈی ہوا سے مرض بڑھتا ہے۔مددگار دوائیں آرنیکا۔آرسنک سٹیفی سیگر یا۔برائیونیا طاقت : 30 سے 200 تک