ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 101
آرسینک آئیوڈائیڈ 101 25 آرسینک آئیوڈائیڈ (آرسینکم آئیوڈیٹم) ARESNICUM IODATUM (Iodide of Arsenic) آرسینک آئیوڈائیڈ کا آرسینک البم سے بہت گہرا تعلق ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ زخموں کے ناسور بنے اور گینگرین میں تبدیل ہونے کی بہترین روک تھام ہے۔پھیپھڑوں کے نچلے حصہ میں زخم اور ہوا کی نالی میں سوزش ہو تو یہ بہت موثر ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ میں ہر قسم کی بیماریاں پائی جاتی ہیں اور اس کی علامات کا عام آرسینک سے امتیاز بعض دفعہ مشکل ہوتا ہے۔آرسینک کا مرض بہت ٹھنڈا ہوتا ہے۔لیکن آئیوڈیٹم کا مریض بہت گرمی محسوس کرتا ہے۔اور تیز چلنے اور تیزی سے حرکت کرنے سے اس کی بے چینی کا اظہار ہوتا ہے۔ایسا بچہ جو بہت شرارتی اور پھر تلا ہو قابو میں نہ آئے خوب کھائے پیئے لیکن دبلا پتلا ہو آئیوڈین کا مزاج رکھتا ہے۔یہی مزاج آرسینک آئیوڈائیڈ میں بھی کسی حد تک دکھائی دیتا ہے۔اس دوا کے مریضوں میں تضادات ملتے ہیں۔کبھی مریض کی علامات آرسینک سے ملتی ہیں اور کبھی آئیوڈین سے جو دومتضاد علامتوں والی دوائیں ہیں۔بہت سی دیگر علامتوں کو پیش نظر رکھ کر اس دوا کی نشاندہی کرنی پڑتی ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ بہت وسیع الاثر دوا ہے۔اس کے تمام اخراجات کا ٹنے اور چھیلنے والے ہوتے ہیں۔جس مخرج سے بھی گزریں وہاں سرخی، جلن اور سوزش پیدا کر دیتے