ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 100 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 100

آرسینک 100 بہت تکلیف ہوتی ہے اور جلد جلد سانس پھولنے لگتا ہے۔اسی طرح ہوائی جہاز کا سفر بھی ایسے مریض کے لئے خطرناک نہیں تو مشکل ضرور ہوتا ہے۔اگر مریض کو سفر سے پہلے آرسینک بار بار کھلایا جائے اور سفر کے دوران بھی استعمال کے لئے دیا جائے تو حیرت انگیز فائدہ ہوتا ہے۔وضع حمل کے بعد بعض اوقات پیشاب بند ہو جاتا ہے۔اس میں اگر چہ کا سٹیکم اولین دوا ہے۔لیکن اس کی ناکامی کی صورت میں آرسینک کو موقع دینا چاہئے۔گلا بیٹھنے میں بھی آرسینک بہت مفید ہے۔کانوں کے اندر جلن اور دکھن کا احساس ہو، بد بودار مواد خارج ہو جس سے خراش پیدا ہوتی ہو ، ناک میں بھی جلن ہو ، آنکھوں سے بھی جلن اور خراش پیدا کرنے والا پانی بہے تو آرسینک سے فائدہ ہو سکتا ہے۔آرسینک کی علامتوں میں مرطوب موسم میں ، آدھی رات کے بعد، سر د غذا کے استعمال اور سمندر کے کنارے جانے سے اضافہ ہو جاتا ہے۔گرمی اور گرم مشروبات سے تکلیف میں کمی ہوتی ہے۔مددگار دوائیں : رسٹاکس۔کار بو ویج۔فاسفورس۔تھوجا دافع اثر دوائیں: اوپیم۔کار بود یج۔چائنا۔ہپر سلف نکس وامیکا طاقت : 30 سے سی۔ایم (CM) تک