ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 775 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 775

775 سٹیفی سیگریا تو پیشاب کی تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔بہت سے مریض عمومی دواؤں سے ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن بعض ایسے مریض ہوتے ہیں جن میں عام دوائیں کام نہیں کرتیں اس لئے مختلف وجوہات ڈھونڈنا پڑتی ہیں۔اگر کسی کا مزاج سٹیفی سیگریا سے ملتا ہو اور پراسٹیٹ کا مریض ہو تو یہ دوا مفید ثابت ہو سکتی ہے۔پراسٹیٹ کی تکلیف کا فوری علاج ضروری ہے ورنہ یہ تکلیف بڑھ کر مثانہ یا گردوں میں انفیکشن پیدا کر دیتی ہے اور کبھی کینسر بھی بن جاتا ہے۔پراسٹیٹ کا کینسر بہت خطرناک ہوتا ہے اور اکثر مہلک ثابت ہوتا ہے۔اس کینسر میں سلیشیا CM حیرت انگیز اثر دکھاتی ہے۔سٹیفی سیگر یا کو دوسری دواؤں کے ساتھ ایک ترتیب کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے یعنی پہلے کاسٹیکم ، پھر کولوسنتھ اور پھر سٹیفی سیگر یا۔پیٹ اور انتڑیوں کے تعلق میں یہ دوا بہت کام کرتی ہے اور بہت سی تکلیفیں اور درد جو بار یک اعصابی ریشوں سے تعلق رکھتے ہیں دور ہو جاتے ہیں۔سٹیفی سیگر یا کا سر درد عموماً پچھلے حصہ سے شروع ہوتا ہے اور سارے سر پر پھیل جاتا ہے۔سر میں مہاسے بھی ہوتے ہیں۔اگر یہ بہت مشک اور حساس ہوں تو سلیمی سیگر یا کی علامت ہے۔سینی سیگریا میں مریض اندرونی طور پر کپکپاہٹ محسوس کرتا ہے اور بیرونی جسم نہیں لرزتا ہے۔اندرونی لرزش کے لئے تلسیمیم بھی مفید ہے۔سٹیفی سیگریا میں حیض کے ایام میں دانتوں میں درد ہوتا ہے۔دانت سیاہ ہوکر بھر بھرے ہونے لگتے ہیں۔سٹیفنی سیگر یا عورتوں اور مردوں کی جنسی بیماریوں میں بھی بہت مفید ہے۔پنڈلیوں اور کمر میں درد صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے بڑھ جاتا ہے مگر عمومارات کے وقت آرام کرنے سے تکلیف میں کمی آتی ہے۔مددگار دوائیں: کاسٹیکم۔کولوسنتھ دافع اثر دوائیں کیمفر طاقت: 30 سے 200 تک