ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 773 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 773

سٹیفی سیگریا 773 177 سٹیفی سیگریا STAPHYSAGRIA (Stavesacre) سٹیفی سیگر یا ایک پودے کے بیجوں سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔اس کا پودا انگور کی بیل کے مشابہ ہوتا ہے جس پر کاسنی اور نیلے رنگ کے پھول کھلتے ہیں۔قدیم سے ہی اس کے پھل کو کئی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔معدہ کی صفائی کے لئے قے لانے کے علاوہ اسے بیرونی طور پر خارش اور جوئیں مارنے کے لئے اور مسوں کو دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ہومیو پیتھی میں اس کے بیجوں سے جو دوا تیار کی جاتی ہے سٹیفی سیگریا کہلاتی ہے۔سٹیفی سیگر یا ایک بہت ہی اہم دوا ہے کیونکہ اس کا اعصاب سے بہت گہرا تعلق ہے۔اگر اس کے مریض کی شناخت ہو جائے تو بہت سے ایسے مرض جو قابو میں نہیں آتے ، وہ اس دوا سے قابو میں آسکتے ہیں۔سٹیفی سیگر یا ایسے مریض کی دوا ہے جو بہت حساس اور شائستہ مزاج ہو۔بعض حساس لوگ اپنے غصہ کا ایک دم اظہار کر دیتے ہیں اور مد مقابل پر برس پڑتے ہیں لیکن کچھ لوگ اسے برداشت کر جاتے ہیں۔بعض زود حس اور نازک مزاج عورتیں غصہ کی حالت میں گنگ سی ہو جاتی ہیں، ایک لفظ تک نہیں بولتیں اور اپنی شرافت کی وجہ سے غصہ کو دبا دیتی ہیں مگر بعد میں اس کا بداثر ظاہر ہوتا ہے اور سر میں درد اور شدید بے چینی شروع ہو جاتی ہے۔دو چار دن سخت افسردہ رہتی ہیں۔ایسے مریضوں کی گھٹ گھٹ کر پیدا ہونے والی بعض جسمانی بیماریاں مستقل ہو جاتی ہیں۔ان کو سر درد یا پیٹ درد کے دورے پڑنے لگتے ہیں اور ان سے ملتی جلتی بیماریاں انہیں آگھیرتی ہیں جو در اصل ان کی اعصابی تکلیف کا ہی مظہر ہوتی ہیں۔ہر وہ بیماری جو مسلسل غصہ، تکلیف اور شرمندگی