ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 43 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 43

ایلو 43 سکون محسوس ہوتا ہے۔اگر اسہال کی بجائے قبض ہو تو پیٹ کے نچلے حصہ میں شدید دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ایلو کا مزاج رکھنے والا مریض عموماً گوشت کھانا پسند نہیں کرتا حالانکہ گوشت کھانے سے اسے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔عورتوں کے ماہانہ ایام میں ایلو کی تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔چلنا اور کھڑا ہونا دشوار معلوم ہوتا ہے۔رحم بو جھل اور کمر کے نچلے حصہ میں درد ہوتا ہے اور وقت سے بہت پہلے کثرت سے خون آنے لگتا ہے۔ایلو کی ایک علامت گلے کی خراش اور کھانسی بھی ہے، جوڑوں میں بھی درد ہوتا ہے۔اس کی بیماریاں صبح کے وقت بڑھ جاتی ہیں۔خشک اور گرم موسم میں بیماریاں شدت اختیار کر لیتی ہیں۔سردی اور تازہ ہوا میں آرام ملتا ہے۔عموماً کھانا کھانے کے بعد اس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں یا شدت پکڑ جاتی ہیں۔مددگار دوائیں : سلفر دافع اثر دوائیں : سلفر۔اوپیم طاقت : 30