ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 41 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 41

41 12 ایکو ALOE (Socotrine - Aloes) ایلو ایلو ایک ایسے پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے جسے اردو میں کنوار گندل کہتے ہیں۔پیٹ میں ہوا، اسہال اور الٹی کا رجحان اس دوا کی نمایاں علامتیں ہیں اور بھی ایسی سینکڑوں دوائیں ہیں جو اسہال، الٹی اور پیٹ کی ہوا کے لئے استعمال ہوسکتی ہیں لیکن سب دواؤں کی اپنی اپنی علامتیں ہیں جو ایک کو دوسرے سے ممتاز کرتی ہیں۔ایلو کی ایک خاص علامت ایسی ہے جو لائیکو پوڈیم میں بھی پائی جاتی ہے یعنی سمندری جانور خصوصاً آؤسٹر (Oyster) کھانے سے اسہال لگ جاتے ہیں۔جس مریض میں بھی سمندری جانور کھانے سے اسہال کا رجحان ہو وہاں لائیکو پوڈیم کے علاوہ ایلو کی طرف بھی دھیان جانا چاہئے۔ایلو کے مریض کے پیٹ کی ہوا سارے پیٹ میں تناؤ پیدا نہیں کرتی بلکہ لائیکو پوڈیم کی طرح دائیں طرف نیچے کی طرف اس کا دباؤ ہوتا ہے۔عام طور پر ہومیو پیتھک ڈاکٹر پیٹ کی ہوا کے لئے تین دواؤں پر زیادہ زور دیتے ہیں۔کار بودیج جس میں ہوا کا دباؤ اوپر کی طرف ہوتا ہے، لائیکو پوڈیم جس میں دباؤ نیچے کی طرف ہوتا ہے اور چائنا جس میں دباؤ سارے پیٹ میں ہر طرف ہوتا ہے۔پیٹ کی ہوا کی علامتیں صرف ان تین دواؤں تک محدود نہیں بلکہ بکثرت دوسری دواؤں میں بھی پائی جاتی ہیں اور محض ان تین دواؤں کو مد نظر رکھ کر علاج کرنا کافی نہیں۔اس قسم کے چٹکلے کتابوں میں اس لئے درج ہوتے ہیں کہ فوری ضرورت کے طور پر بعض دفعہ یہ کام آ جاتے ہیں۔معدے اور انٹریوں میں ہوا زیادہ دیر رکنے سے درد قولنج (Colic) بھی ہو سکتا ہے۔وقت کی کمی اور مریض کی تیزی سے بگڑتی ہوئی حالت ڈاکٹر کواکثر ٹکسالی کی دواؤں کا