ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 714
رسٹاکس 714 کمر کی تکلیفوں کے لئے رسٹاکس بہت مفید ہے۔ریڑھ کی ہڈی کے اردگرد کے عضلات میں اکثر خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں، ان میں رسٹاکس اچھا کام کرتی ہے۔اگر مخنوں میں موچ آ جائے اور اس مرض کی دیگر متعلق دوائیں پورا کام نہ کریں تو رسٹاکس شفا کے عمل کو مکمل کر سکتی ہے۔عورتوں کی ٹانگوں کی بے چینی خصوصاً سوتے میں ٹانگوں کو ہلاتے رہنا بعض دفعہ دبے ہوئے ایگزیما یا خارش کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔اگر ایسا ہو تو رسٹاکس دینے کی صورت میں ٹانگوں کو آرام آئے گا تو جلد پر مرض ظاہر ہو جائے گا۔چھپا کی (Urticaria) مختلف بخاروں سے تعلق رکھتی ہے۔ملیریا میں رسٹاکس کے مریضوں میں اکثر چھپا کی لکھنے کا رجحان ہوتا ہے۔شنگل یعنی ہر چیز (Herpes) میں بھی رسٹاکس اچھی دوا ہے۔ایک ہر پیز تو جنسی بے راہروی کا نتیجہ ہوتی ہے، دوسری قسم وہ ہے جس میں اعصاب متاثر ہوتے ہیں۔اس قسم کی ہر پیز میں رسٹاکس بھی دوا ہوسکتی ہے بشرطیکہ ماؤف جگہ سے بہت گرم پانی بہہ رہا ہو۔مددگار دوائیں برائیونیا۔کلکیر یا فلور۔فائٹولا کا دافع اثر دوائیں : اپنا کارڈیم - کروٹن۔گراونڈ لیا۔میز مریم۔گریفائٹس 30 سے 200 اور بہت اونچی طاقت طاقت: