ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 673
673 155 پلاٹینم PLATNUM (Platina) پلاٹینم مغرور عورتوں کی بیماریوں میں بہت شہرت رکھتی ہے لیکن اس کا استعمال نسبتا کم ہوتا ہے کیونکہ اس مزاج کی عورتیں پرانے زمانے میں شاید زیادہ ہوتی تھیں۔اب زمانہ بدل گیا ہے اس لئے اس قسم کی متکبر، سر چڑھی عورتیں جو اپنے آپ کو ہر ایک سے اونچا سمجھیں کم دکھائی دیتی ہی۔امیر خاندان کی عورتیں جو بچپن سے ہی منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئی ہوں ،خود کو ہر شے سے برتر سمجھتی ہوں۔ایسی عورتیں پلاٹینم کی مزاجی تصویر ہوتی ہیں۔پلاٹینم سونے سے بھی بہت زیادہ قیمتی دھات ہے۔عجیب بات ہے کہ پلاٹینم کا زہر امارت کا فرضی نشہ چڑھا کر غریب عورتوں کو بھی نخوت اور تکبر کا پیکر بنادیتا ہے۔پلاٹینم کا مریض خود کو بہت اعلیٰ وارفع سمجھتا ہے۔چھوٹی سی بات سے بہت چڑ جاتا ہے اور دوسروں کو حقیر سمجھتا ہے۔اپنی بہت اہمیت کی وجہ سے ہر وقت سمجھتا ہے کہ اس کی جان اور بدن کو خطرہ ہے۔یہ ذہنی کیفیت جسمانی حالت میں بدل جاتی ہے۔اسے ہر وقت یہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ اسے کچھ ہو جائے گا۔پلاٹینم میں دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے،اعضاء کانپنے لگتے ہیں،موت کا خوف بہت جلد گھیر لیتا ہے، مذہبی جنون بھی پایا جاتا ہے اور مریضہ سمجھے لگتی ہے کہ وہ کوئی اور ہی مخلوق ہے۔یہ باتیں پاگل پن کی علامت ہیں اور مزید پاگل پن کی طرف لے جاتی ہیں۔پلاٹینم میں جنسی رجحانات ہائیوس سے ملتے ہیں۔تشیخ بھی پایا جاتا ہے اور یہ تشخجی کیفیت رفتہ رفتہ بڑھتی جاتی ہے اور عضلات کو متاثر کرتی ہے۔جلدسن ہو جاتی ہے۔