ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 664
فائٹولا کا ہوتا ہے۔664 فائٹولا کا اندرونی جھلیوں ، جلد اور گلے کے زخموں میں اور غدودوں میں جو سخت ہو جائیں اور پیپ بنے کا رجحان ہو، اچھا اثر دکھاتی ہے۔بعض دفعہ فائٹولا کا کی مددگار کے طور پر ہسپر سلف یا سلیشیا بھی دینی پڑتی ہیں۔اس میں ہپر سلف کی طرح گاڑھی چمٹنے والی بلغم بنتی ہے۔فائٹولا کا آ تشک (Syphlis) کی اولین دوا ہے۔آتشک کے پرانے زخموں اور خناق (Diphtheria) میں بھی مفید ہے۔گنٹھیا اور بائی کے درد جو لمبے عرصہ سے موجود ہوں ، دائیں کندھے اور بازو میں اینٹھن ، بجلی کے کوندوں کی طرح لپکنے والا درد جو ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف حرکت کرے اور ٹخنوں اور پاؤں کے پنجوں میں درد ہوتو یہ فائٹولا کا کی علامت ہے۔یہ ناک کے کینسر میں بھی مفید ہے۔نزلہ اور کھانسی کے ساتھ آنکھوں میں سرخی اور گرم پانی ہے۔روشنی سے زود حسی، آنکھوں میں ریت کی موجودگی کا احساس اور جلن، پوٹوں کے کنارے گرم، زبان چھلی ہوئی اور گلے میں گرم گولے کے پھنسے ہونے کا احساس اس کی علامات ہیں۔فائٹولا کا کے مریض کو چکر بھی بہت آتے ہیں۔بستر سے اٹھتے ہوئے کمزوری محسوس ہوتی ہے۔سردرد پیشانی سے پیچھے کی طرف منتقل ہوتا ہے۔آنکھوں اور کنپٹیوں پر بوجھ محسوس ہوتا ہے۔بارش کے ساتھ سر درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اگر سر پر خارش ہو جس کے ساتھ ابھار اور کھرنڈ بن جائیں تو فائٹولا کا بھی اس کی ایک دوا ہوسکتی ہے۔دودھ پلانے والی عورتوں کے لئے فائٹولا کا غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔سینہ کے غدود بہت سخت اور زود حس ہو جائیں اور کینسر کا احتمال ہو تو فائٹو لا کا دینے میں تاخیر نہ کریں۔فائٹولا کا کے علاوہ برائیو نیا، بیلاڈونا اور کو نیم بھی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔بیلا ڈونا میں سختی کے ساتھ سرخی بھی ہوتی ہے اور برائیو نیا میں بغیر سرخی کے غدود سخت ہو جاتے ہیں۔ذرا سی حرکت بھی نا قابل برداشت ہوتی ہے۔برائیو نیا اور فائٹولا کا میں پتھر کی طرح