ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 661 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 661

فاسفورس 661 دائیں طرف لیٹنے سے آرام آتا ہے۔کمر میں درد اور جلن نیز دونوں کندھوں کے درمیانی حصہ میں گرمی کا احساس، ہاتھوں اور انگلیوں میں فالجی کیفیت اور چیونٹیاں رینگنے کا احساس، کہنیوں اور کندھوں کے جوڑوں میں جلن اور درد۔فاسفورس میں قوت سامعہ بھی متاثر ہوتی ہے۔آوازوں کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔چہرہ زرد، آنکھوں کے گرد نیلگوں حلقے ، جبڑے کی ہڈی میں درد اور سوزش اور منہ میں زخم جن میں خون بہنے کا رجحان ہو۔عورتوں کو کپڑے دھونے کے بعد اعصابی درد شروع ہو جاتے ہیں۔دانتوں میں بھی درد ہوتا ہے۔مددگار دوائیں : آرسنگ ایلیم سیپا۔لائیکوپوڈیم۔سلیشیا۔سپائی جیلیا۔میگ فاس۔دافع اثر دوائیں کافیاں نکس وامیکا طاقت: 30 سے 1000 تک اور شاذ کے طور پر ایک لاکھ