ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 577
577 139 MANGANUM ACETICUM (Manganese Acetate) یہ دوا ایک دھات مینیم کے ایسی ٹیٹ (Acetate) سے بنائی گئی ہے۔ڈاکٹر ہانیمن نے اس کی آزمائش کی تھی۔یہ خون پر اثر انداز ہوتی ہے بہت گہری اور وسیع الاثر دوا ہے لیکن بوجوہ اس کا استعمال ہو میو پیتھی میں بہت کم ہوا ہے۔اس کا سب سے زیادہ اثر گلے کی نالی پر ہوتا ہے جس کا بولنے سے تعلق ہے۔سلی مادوں کے اجتماع سے آواز رفتہ رفتہ کم ہو جائے اور مسلسل کھانسی رہے تو مینگینم بہت مفید دوا ہے۔یہ دیگر سلی اثرات کو بھی دور کر دیتی ہے میکنیم میں ظاہری علامات کی تصویر بہت بھیا نک بتائی گئی ہے۔اس لئے اکثر ڈاکٹر اس وجہ سے بھی میلینم کے فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں کہ جب تک یہ علامتیں اتنی شدت سے موجود نہ ہوں وہ اسے استعمال نہیں کرتے۔میگیم میں چکنی اور زردجلد کے ساتھ بے حد کمزوری پائی جاتی ہے مگر عموم بیماری کے شروع میں ہی یہ سب علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔جب انتہائی علامات ظاہر ہو جا ئیں تو اس وقت علاج بہت مشکل ہو جاتا ہے۔شروع میں ہی کوئی علامت مینلینم کا تقاضا کرے تو ضرور استعمال کروانی چاہئے۔اگر نرخرے کا حصہ ماؤف ہورہا ہو اور سلی اثرات ظاہر ہوں تو مینلینم بلا تاخیر شروع کروا دینی چاہئے۔اگر مریض میکینم کا ہو تو دوسری دواؤں سے یہ کھانسی کم تو ہوسکتی ہے لیکن وہ گہرا اثر نہیں کریں گی۔مینگینم کا ہڈیوں کی جھلی سے بھی گہرا تعلق ہے۔اسی طرح ہڈیوں میں پیدا ہونے والے ناسوروں میں بھی یہ مفید ہے۔اس میں حیض کی خرابیاں بھی ملتی ہیں۔قلت حیض جو وقت گزرنے کے بعد ایک آدھ دن کے لئے آتا ہے۔خون کی رنگت پھیکی ، پانی کی طرح ہوتی ہے ایسی صورت میں