ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 461 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 461

ہائیو سمس 461 ہوا جاتا ہے۔رات کے وقت خشک کھانسی اٹھتی ہے جو لیٹنے سے بڑھ جاتی ہے لیکن اٹھ کر بیٹھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ہائی کس کے مریض کو رات سوتے ہوئے مرگی کے دورے پڑ جاتے ہیں۔مشیخی کیفیت ہوتی ہے۔پاؤں کی انگلیوں میں بھی اینٹھن ہوتی ہے۔بچہ سوتے ہوئے روتا اور کراہتا ہے۔مریض رات کو بہت بے چین ہوتا ہے اور اسے نیند نہیں آتی۔جسم کا ہر بٹھا پھڑکتا ہے۔مریض کپڑ الینا پسند نہیں کرتا۔ہائیو مس کے مریض کی تکلیفیں رات کو سوتے میں اور کھانا کھانے کے بعد اور لیٹنے سے بڑھ جاتی ہیں۔مریض تنہائی سے ڈرتا ہے۔البتہ جھکنے سے تکلیف کی شدت میں کمی ہو جاتی ہے۔دافع اثر دوائیں: کیمفر۔بیلا ڈونا طاقت: 30 سے 1000 تک