ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 447
ہائیڈ راسٹس 447 112 ہائیڈ رائٹس HYDRASTIS (Golden Seal) ہائیڈ رائٹس نارنگی کے پودے کی جڑ سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔یہ جگر کی بیماریوں میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔اس کا جلد اور اندرونی جھلیوں سے بھی تعلق ہے۔اس کی سطحی علامتوں میں جلد کے ناسور بہت نمایاں ہیں۔اگر یہ بڑھ کر کینسر کی شکل اختیار کرلیں اور کوئی دوا اثر نہ کرے تو اس میں ہائیڈراسٹس کو فراموش نہ کریں کیونکہ اللہ کے فضل سے اس سے ایسے خطرناک اور بڑھنے والے ناسور بھی قابو آ جاتے ہیں۔کینسر کے گہرے پھوڑوں اور آنکھ کے ناسوروں میں ہائیڈ رائٹس بہت اچھا کام کرتی ہے۔ایسے ناسوروں کے مقامی علاج کے طور پر بہترین دوا خالص شہد ہے۔روزانہ دو تین بار خالص شہد کی سلائی لگائی جائے تو پہلے کچھ عرصہ تک بہت پانی نکلتا رہتا ہے پھر نا سور مندمل ہونے لگتے ہیں۔نئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کینسر کے ایسے زخم جو کسی اور دوا کا اثر قبول نہیں کر رہے تھے شہد لگانے سے ٹھیک ہو گئے۔ہائیڈ رائٹس چونکہ جگر کی بیماریوں سے گہرا تعلق رکھتی ہے اس لئے بھوک پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ایک عجیب سی علامت یہ ہے کہ معدہ میں بھوک کی گہری کھر چن اور نقاہت کا احساس ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی کھانے سے سخت نفرت ہو جاتی ہے حالانکہ متلی نہیں ہوتی۔بعض اور دواؤں میں بھی یہ علامت ذرا مختلف صورت میں ملتی ہے۔ہائیڈ رائٹس کے نزلے میں لیس دار اور زردی مائل گاڑھا مواد ناک میں مستقل موجود رہتا ہے جو سخت ہو جاتا ہے۔بچے اسے نوچتے ہیں تو زخم بن جاتے ہیں اور