ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 400 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 400

400 جلسییم تیزابیت سے پیدا ہوتی ہیں۔اگر کسی کھلاڑی کے معدے میں تیزابیت ہو تو اس میں ایسی علامتیں پیدا ہونا زیادہ قرین قیاس ہے، ایسی صورت میں جلسیسیم سے فائدہ ہوتا ہے۔لیکن یہ بیماری مرگی نہیں ہوتی۔جلسیم میں مرطوب موسم اور جذباتی ہیجان سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں۔کھل کر پیشاب آنے سے اور کھلی ہوا میں متواتر ہلکی حرکت سے آرام آتا ہے۔دافع اثر دوائیں چائنا۔کافیا۔ڈیجی ٹیلیس طاقت : 30 سے 200 تک