ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 389
فلورک ایسڈ 389 98 فلوریکم ایسڈ FLUORICUM ACIDUM (Hydrofluoric Acid) فلورک ایسڈ ایسی بیماریوں میں بہت مفید، وسیع الاثر اور گہرا اثر کرنے والی دوا ہے جو رفته رفته جزو بدن ہو چکی ہوں اور جسم کی گہرائی میں چلی جائیں اور زندگی کا حصہ بن جائیں،مگر یہ آہستہ آہستہ اثر کرتی ہے۔آنا فانا اور فوری اثرات ظاہر نہیں کرتی۔فلورک ایسڈ ایک پہلو سے سلفر سے مشابہ ہے اور ایک پہلو سے نیٹرم میور سے۔بہت سے ایسے مریض ہیں جو سلفر اور نیٹرم میور وہ کے مریض سمجھے جاتے ہیں لیکن انہیں ان دونوں دواؤں سے فائدہ نہیں پہنچتا۔دراصل فلورک ایسڈ کے مریض ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ بہت دلچسپ دوا ہے۔نیٹرم میور میں ناخنوں کی خرابیاں پائی جاتی ہیں۔ناخن بدنما، اکھڑے اکھڑے اور بہت تیزی سے بڑھتے ہیں۔کنارے پھٹ جاتے ہیں اور بچک کر بے جان ہو جاتے ہیں۔اسی طرح بال بے رونق ، کمزور اور بے جان ہو جاتے ہیں اور ان کی نوکیں پھٹ کر دو نیم ہو جاتی ہیں۔ان علامات سے عمو مانیٹرم میور کی طرف دھیان جاتا ہے جبکہ ہاتھ پاؤں میں گرمی ، جلن اور پسینہ کی علامات سے سلفر کا خیال آتا ہے۔یہ سب علامات فلورک ایسڈ میں اکٹھی ملتی ہیں۔یہ گہرا اثر کرنے والی دوا ہے اور اگر علامات کے باوجود اس دوا کو نظر انداز کر دیں تو بہت گہرا نقصان پہنچتا ہے۔ایسے مریض جن کی بیماریاں بڑھتے بڑھتے ایسی حالت کو پہنچ جائیں جہاں دوسری دوائیں کام نہ کریں وہاں لازماً بہت گہری دوائیں تلاش کرنی پڑتی ہے۔فلورک ایسڈ ان میں سے ایک ہے۔وہ تمام گہری بیماریاں جونسل در نسل انسانی صحت پر اثر انداز ہوتی رہتی ہیں مثلاً سفلس ، سوزاک اور کوڑھ۔اکثر ہومیو پیتھ معالجین نے ان تین بنیادی