ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 381
فیرم میٹ 381 تو ہرگز موافق نہیں آتا۔رات کے وقت اکثر غیر ہضم شدہ غذا کی اجابت ہوتی ہے لیکن اگر دن کو ایسی اجابت ہو تو کھانے کے جلدی بعد ہو گی مگر ساتھ درد نہیں ہوتا۔بعض دفعہ اجابت سخت بھی ہوتی ہے اور ایسی صورت میں کمر اور مقعد میں تشیخی درد پائے جاتے ہیں اور مقعد کے کچھ باہر نکل آنے کا رجحان بھی ملتا ہے۔بعض مریضوں میں بے اختیار پیشاب خطا ہونے کا رجحان پایا جاتا ہے جو دن کے وقت زیادہ ہوتا ہے۔پھیپھڑوں کی علامت میں چھاتی پر دباؤ اور سانس لینے میں مشکل محسوس ہوتی ہے۔آواز بیٹھ جاتی ہے کھانسی خشک اور دورہ دار اور بعض دفعہ ساتھ سرخ خون کا اخراج۔کندھوں میں وجع المفاصل کی دردیں اور کمر درد، اسی طرح کو لہے میں یا پنڈلی میں یا پاؤں کے تلووں میں درد ملتے ہیں۔ان سب کو ہلکی حرکت سے کچھ آرام آتا ہے۔مددگار دوائیں: چائنا۔الیومن۔ہمامیلس دافع اثر دوائیں: آرسنک۔ہیپر سلف طاقت : 30 سے 200 تک