ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 367
الیکٹریسی ٹاس 367 92 الیکٹریسی ٹاس ELECTRICITAS قدرتی یا مصنوعی طریق سے پیدا کردہ بجلی کی لہروں سے تیار کردہ ہومیو پیتھی دوا کا نام الیکٹریسی ناس ہے۔اس دوا کا تعلق ایسے مریضوں سے ہے جو بادل کے گرجنے اور بجلی چمکنے سے متاثر ہوتے ہیں۔طوفان کے آنے سے پیشتر با طوفان کی آمد پر مریض پر دمہ کا حملہ ہو جاتا ہے یا نزلاتی تکلیفیں شروع ہو جاتی ہیں۔عمومی ڈیپریشن، بے چینی ، مایوسی ، نبض کی تیزی اور سر درد وغیرہ طوفان کے نتیجہ میں شروع ہو جا ئیں تو یہ دوا مفید بتائی جاتی ہے لیکن ایک بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ یہ دوا بھی بھی ایسے مریضوں کو نہیں دینی چاہئے جو طوفان آنے کے آثار اور اس کی آمد سے قبل ہی نزلہ، زکام کا شکار ہو چکے ہوں۔وہ ڈاکٹر جنہوں نے اسے استعمال کیا ہے ایسی صورت میں وہ اسے خطر ناک بتاتے ہیں۔اگر موسم کی تبدیلی سے جسم میں درد شروع ہو جائے ، تمام جسم کانپے، بہت کمزوری اور تھکن محسوس ہو، مریض بے خوابی کا شکار ہو جائے ، بخار ہواور بہت پسینہ آئے تو الیکٹریسی ٹاس مفید دوا بتائی جاتی ہے۔کہتے ہیں کہ یہ دوا مرکزی کے بداثر کو بھی زائل کرتی ہے۔میران نو ایجا د دواؤں میں سے ہے جن کو بعض ہو میو پیتھ بہت اہمیت دیتے ہیں مگر ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ ان علامتوں میں جو دوسری ہومیو پیتھی دوائیں بیسیوں سال سے زیر تجربہ ہیں، ان کو زیادہ تر استعمال کر کے ان پر عبور بڑھانا چاہئے لیکن اگر کوئی نئے تجارب سے بھی فائدہ اٹھانا چاہے تو ان کے علم کی خاطر ا سے بھی درج کر دیا گیا ہے۔اگر اچھے اور قابل اعتماد ڈاکٹر جو ہومیو پیتھک اور ایلو پیتھک دونوں کا تجربہ رکھتے ہوں، ایسی