ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 358 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 358

و فتھیریم 358 انفلوئنزا کی وبا کے دوران اگر انفلوئنزم اور ٹیسیلینم کے ساتھ دفتھیر بنم بھی ملا دیں تو روک تھام کی ایک بہت طاقتور دوا بن جاتی ہے۔نگلنے کے عضلات کی کمزوری اور ان کے فالجی اثرات کے علاج میں بھی ڈفتھیریم اچھا اثر دکھاتی ہے۔اگر انفلوئنزا کے بداثرات سے دل متاثر ہو تو اس صورت میں ڈفتھیریم دینے سے بہت فائدہ ہوگا۔وفتھیریم ان تمام دوسری امراض میں بھی مفید ہے جن کی علامات وافتعمیر یا سے مشابہ ہوں۔غدود پھول کے سخت ہو جائیں، زبان سرخ اور موٹی ہو، ہر قسم کے اخراجات میں شدید بد بو ہو، نگلنے میں دقت ہو۔خوراک اور پانی ناک کے راستے باہر آئیں تو ان سب تکلیفوں کو رفع کرنے میں یہ مثبت اثر دکھاتی ہے۔طاقت CMC 30