ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 357 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 357

و فتصیر مینم 357 89 د فتصیرینم DIPHTHERINUM فتھیرینم خناق (Diphtheria) کے زہر سے تیار کی جاتی ہے۔ایسی سب دوائیں جو بیماریوں کے فاسد مادے سے تیار کی جائیں انہیں نوز وڈ (Nosode) کہا جاتا ہے۔عموماً کسی نو زوڈ کو اس بیماری کے حملے میں نہیں دیتے جس کے فاسد مادے سے وہ تیار کی گئی ہو۔ہاں اس سے ملتے جلتے امراض میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن خناق کے دوران ڈفتھیریم دینے سے نمایاں فائدہ ہوتا ہے۔اس پہلو سے یہ دوا خناق میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔علاوہ ازیں خناق (دفتھیریا) کے حملے کی روک تھام کے لئے اس سے زیادہ مؤثر اور کوئی دوا ابھی تک دریافت نہیں ہوئی۔حفظ ما تقدم کا روایتی ایلو پیتھک ٹیکہ اثر میں اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔یہ بہت لمبے عرصہ تک اثر کرنے والی دوا ہے۔اگر خناق کی وبا کے دوران 200 طاقت میں دو چار خوراکیں دے دیں تو خناق کا خطرہ نہ صرف فوری طور پرٹل جاتا ہے بلکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق آٹھ سال تک اس کی تکرار کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ روایتی مدافعتی ٹیکے کے اثر کی مدت زیادہ سے زیادہ تین سال بتائی جاتی ہے۔چند خوراکیں 200 طاقت میں دے کر چند ماہ کے وقفہ کے بعد ڈفتھیر بینم CM میں ایک خوراک دے دیں تو پوری زندگی کے لئے ڈفتھیریا سے بچاؤ ہوسکتا ہے۔بعض بچوں پر اس دوا کا ایلو پیتھک ٹھیکوں سے موازنہ کیا گیا ہے جن بچوں کو ڈفتھیریا کا روایتی ٹیکہ لگوایا گیا تھا۔اس کے باوجود ان میں سے کئی ڈفتھیریا کا شکار ہو گئے یا انہیں ٹیکے کے ردعمل کے طور پر بعض دوسری بیماریاں لاحق ہو گئیں مگر جن کو ڈفتھیریم دی گئی تھی ان میں سے ایک بچے کو بھی نہ ڈفتھیریا ہوا نہ دیگر ملتے جلتے عوارض۔سے انفلوئنزا کی مدافعت میں بھی مفید پایا گیا ہے۔کئی دفعہ تجربہ میں آیا ہے کہ