ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 329 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 329

کونیم 329 ایام میں خون کی مقدار کم ہو تو رحم میں شیخ ہو جاتا ہے۔ایسی صورت میں کو نیم سب سے پہلے ذہن میں آنی چاہئے۔کو نیم میں سینے اور سارے جسم میں گلٹیاں اور ابھار بننے کا رجحان ہوتا ہے۔اور یہ چھوٹے چھوٹے ابھار آہستہ آہستہ بنتے رہتے ہیں اور بظاہر ان میں کینسر کا کوئی نشان نہیں ملتا۔طاقت : عموماً 30 لیکن گہری بیماریوں میں جہاں بھی کینسر بنے کا خدشہ ہو ایک لاکھ طاقت سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔