ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 308
کمیٹی 308 کے پیشاب کی علامات یہ ہیں کہ پیشاب کی نالی میں سرسراہٹ جو پیشاب کے بعد کچھ عرصہ تک جاری رہتی ہے۔بار بار تھوڑا تھوڑا پیشاب آتا ہے جس کے آخر پر جلن بھی ہوتی ہے۔پیشاب رکاوٹ سے آتا ہے۔بعض دفعہ صرف قطرہ قطرہ اور پیشاب کے بعد بھی قطرہ قطرہ پیشاب آنے کا رجحان ایک دو منٹ تک جاری رہتا ہے۔دائیں طرف کے مثانے کے ورم میں بھی کارآمد ہے۔سوزاک (Gonorrhoea) کے دب جانے کے نتیجہ میں جو بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔اس سے ملتی جلتی بیماریاں کلیٹس میں پائی جاتی ہیں۔کلیٹس کے دانت کے درد رات کو اور تمباکو کی بو سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔خصوصاً بستر کی گرمی سے تکلیف بڑھتی ہے۔کلیٹس میں آنکھوں میں سخت جلن اور حرارت محسوس ہوتی ہے جیسے آگ نکل رہی ہو۔ہوا کا جھونکا بھی برداشت نہیں ہوتا، پانی بہتا ہے اور آنکھیں سوج جاتی ہیں خصوصاً با ئیں آنکھ۔مریض کے لئے آنکھیں کھولنا دشوار ہوتا ہے۔کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ کھانا کھانے کے بعد سارے جسم میں کمزوری کا احساس ہوتا ہے اور شریانوں میں تپکن اور دھڑکن پائی جاتی ہے۔کھانا کھاتے ہی سیری کا احساس ہوتا ہے۔سینہ سے لے کر پیٹ تک چھنے والا درد ہوتا ہے جو سانس لیتے ہوئے بڑھ جاتا ہے۔کلیٹس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کی تکلیفوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ چاند کی تاریخ بڑھنے سے علامات بڑھتی اور چاند گھٹنے کے زمانے میں کم ہو جاتی ہیں۔نہانے کے بعد بھی تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔کے متعلق یا درکھیں کہ جن مریضوں کو یہ دی جائے بسا اوقات ان کا منہ خشک ہو جاتا ہے اور پیاس بہت لگتی ہے۔پانی پینے کے باوجود منہ کی خشکی دور ہونے میں نہیں آتی۔اس حالت سے مریضوں کو پہلے ہی متنبہ کر دینا چاہئے۔دافع اثر دوائیں : برائیو نیا۔کیمفر طاقت : 30 سے 200 تک