ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 307
307 76 کیٹس کلیمٹس اسر یکٹا CLEMATIS ERECTA (Virgin's Bower) کلیمٹس ایک بہت گہری دوا ہے اور اس کا ہر قسم کی جلدی امراض سے تعلق ہے۔اگر کسی کو کلیمنٹس کا زہر دیا جائے تو اس میں طرح طرح کی جلدی امراض ظاہر ہو جاتی ہیں جن میں ہر قسم کے ایگزیے، خارش، چھالے اور دانے وغیرہ شامل ہیں۔اپنے جلدی اثرات کے لحاظ سے کلیپمنٹس ریٹا کس سے مشابہت رکھتی ہے بلکہ اس سے زیادہ گہری دوا ہے۔یہ کینسر کے روحمان اور خصوصاً جلد کے کینسر Epithelioma کے لئے مفید ہے فلیمٹس میں جلدی تکلیفیں ٹھنڈے ہے۔پانی ٹھنڈے موسم اور ٹھنڈی ہوا سے بڑھتی ہیں سوائے منہ کی تکلیف کے۔مسوڑھوں کے درد میں ٹھنڈے پانی کی کمور سے آرام آتا ہے اور گرمی پہنچانے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔کلیمٹس کے چھالوں میں عمو مازردی مائل پیپ پیدا ہو نے کا روحمان بابا جا تا ہے۔واد سے مشابہ بیماریاں اور ایگزیما کی مختلف قسمیں بھی اس دوا کے دائرہ کار میں ہیں۔جلد پر سرخ دانے بن جاتے ہیں جن میں شدید جلن ہوتی ہے۔یہ دانے زیادہ تر سر، ہاتھوں اور چہرے پر ہوتے ہیں۔ایگزیما کے علاوہ جلد میں کسی چیز کے رینگنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔عارضی طور پر کھجلانے سے آرام آتا ہے۔کنپٹیوں میں درد اور سر میں پراگندگی کا احساس ہوتا ہے۔کھلی ہوا میں اس تکلیف کو افاقہ ہوتا ہے۔بہت سی مردانہ امراض میں فیمنٹس استعمال ہوتی ہے۔خصوصاً دائیں نالی کی سوزش میں جس میں مادہ منویہ حرکت کرتا ہے۔نیز اس طرف کے خصیے کی سوزش اور ورم میں یہ اونچے درجے کی دوا بتائی جاتی ہے۔یہ محض دائیں طرف کام کرتی ہے۔اس کے مریض