ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page xxxiv of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page xxxiv

دیباچه 22 مثالیں موجود ہیں کہ بائیو کیمک کے ٹانک استعمال کرنے سے بعض بچوں کو بلڈ کینسر ہو گیا اور وہ سنبھالے نہیں سنبھلے۔یہ خطرات بڑے گہرے ہیں۔ایک غلطی کا ازالہ ہومیو پیتھک دواؤں کے بارے میں یہ خیال کہ یہ بالکل بے ضرر ہیں یعنی ان کے غلط استعمال سے بھی نقصان نہیں پہنچ سکتا، درست نہیں ہے۔اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کسی اناڑی اور بیوقوف کے ہاتھ میں بہت تیز رفتار کار آجائے تو باوجود اس کے کہ وہ کا ر حفاظتی نقطہ نگاہ سے بہت ماہرانہ طریق پر بنائی گئی ہو ایک اناڑی کے ہاتھ میں نہایت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ایلو پیتھک معالج کتنے بھی سمجھدار کیوں نہ ہوں، ان کی یہ مجبوری ہے کہ ان کی دوائیں ایک مرض کو تو دور کر دیتی ہیں مگر دوسرا پیدا کر دیتی ہیں۔مرزا طاہر احمد