ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 283
چینینم آرس 283 70 چینینم آرس CHININUM ARS (Arsenite of Quinine) چینیم آرس ان لوگوں کی دوا ہے جن کے خون کا نظام لمبی بیماریوں کی وجہ سے درہم پر ہم ہو چکا ہو، جگر کے افعال ست پڑ گئے ہوں اور ہڈیوں کے گودے میں نقص واقع ہو گیا ہو۔خون کی کمی کی وجہ سے چیرو پر ورم اور بے روتی ہو، جھریاں پڑنے لگیں، چہرہ بہت بوڑھا دکھائی دے اور مریض بالکل کھو کھلا اور بے جان سا ہو۔چینینم آرس ایسے مریضوں کے لئے مثالی دوا ہے لیکن اس کے باوجود چینینم آرس کے بنیادی مزاج کو سمجھے بغیر اس سے استفادہ نہیں کیا جاسکتا۔چینینم آرس چائنا اور آرسینک کا مرکب ہے۔یہ دواسکونا بارک (Cinchona Bark) سے حاصل کی جاتی ہے جس سے پرانے زمانے میں کو نین بنتی تھی جو ملیریا کی بہترین دوا کبھی جاتی تھی۔بعد میں اور بہت سی دوائیں ایجاد ہوئیں لیکن کونین کا اپنا ہی مقام ہے۔ملیریا کے ختم ہونے کے بعد جو بد اثرات جسم میں باقی رہ جاتے ہیں چھینینم آرس ان کو دور کرنے کی اچھی دوا ہے۔عموماً جگر اور تلی بڑھ جاتے ہیں۔جلد پر خشکی اور بے رونقی نظر آتی ہے، ساری جلد زرد پڑ جاتی ہے۔سانس بہت چڑھتا ہے۔بھوک ختم ہو جاتی ہے۔ایسے مریضوں کو چینینم آرس فوری فائدہ نہیں پہنچاتی۔ہاں لمبا عرصہ استعمال کرنے سے ان کی کایا پلٹ دیتی ہے۔ٹھنڈی ہوا سے چھینینم آرس کی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔جسم میں ہر وقت سردی کا ملکا