ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 262 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 262

کولو فائیلم 262 جدا کر دیتی ہیں۔اگر ایسی تکلیف سیکیل کے غلط استعمال سے پیدا ہو تو اس کے توڑ کے طور پر کولو فائیلام کام آ سکتی ہے۔بعض معالج حمل کے آخری مہینہ میں باقاعدگی سے تمہیں طاقت میں کولو فائیلم دیتے ہیں۔اس سے وضع حمل میں بہت آسانی پیدا ہو جاتی ہے اور زچگی کا یہ عرصہ سہولت سے گزرتا ہے اور کوئی پیچیدگی پیدا نہیں ہوتی۔وہ جنین جو رحم میں تر چھا پڑا ہو اس کی قدرتی پیدائش قریباً ناممکن ہوتی ہے اس لئے لازما عمل جراحی کے ذریعہ سے اسے نکالنا پڑتا ہے۔پلسٹیلا دینے سے بھی اس کی پوزیشن درست نہیں ہوتی۔اگر کوئی دوا کام آ سکتی ہے تو وہ کولو فائیلم ہے جسے 200 طاقت میں آرنیکا 200 کے ساتھ ملا کر دینے سے بسا اوقات جنین کی حالت درست ہو جاتی ہے۔اگر ایک دو ہفتے تک ہفتہ میں دو تین بار آرنیکا اور کولو فائیلم 200 طاقت میں دینے سے کوئی واضح فائدہ نہ ہو تو غالباً اس کا علاج صرف بر وقت جراحی سے ہو سکے گا جس کے متعلق کوئی اچھا سرجن ہی فیصلہ کر سکتا ہے کہ کب ہونی چاہئے؟ بعض اوقات حمل کے ایام پورے ہونے سے پہلے ہی جراحی ضروری سمجھی جاتی ہے۔اگر عورتوں کے چہرہ پر بھورے تل نکل آئیں تو کولو فائیلام اس کی بہترین دوا ہے جو بعض دفعہ مردوں میں بھی کام آتی ہے۔اس کے استعمال سے کبھی تو اتنا فائدہ پہنچتا ہے کہ چہرہ بالکل صاف ہو جاتا ہے اور تلوں کا نام ونشان مٹ جاتا ہے۔چہرے کی جلد کا رنگ بدل جائے اور سیا ہی سی چھا جائے تو اس کی بھی کولو فائیلم دوا ہو سکتی ہے جو اپنی دیگر عمومی علامتوں سے پہچانی جائے گی۔اس کی اولین دوا آرسنک سلف فلیوم (Arsenicum Sulfuratum Flavum) ہے جبکہ سیکیل کور (Scale Cornatum) کی مریضہ عورتوں میں سیکیل کو رہی رنگت درست کر سکتی ہے۔کولو فامیلم کا اثر کافی (Coffee) سے زائل ہو جاتا ہے۔اس لئے اس دوا کے استعمال کے دوران کافی سے پر ہیز کرنا چاہئے۔مددگار دوا آرنیکا طاقت 30 سے 200 تک