ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 240
کار بود انیمیلس 240 اس لئے ان میں موچ آنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ٹخنوں کو تقویت دینے کے لئے یہ لمبا عرصہ 30 طاقت میں دینی چاہئے۔مگر اس مرض میں بیلس (Bellis) کو نہ بھولیں۔ہاتھ سو جاتے ہیں، کلائیوں، پنڈلیوں میں درد اور شیخ چلتے ہوئے زیادہ ہوتا ہے۔انگلیوں کے جوڑوں میں سختی پائی جاتی ہے۔کمر میں درد اور کھچاؤ ہوتا ہے۔کار بو ایمیلس کے مریض کے پھیپھڑوں میں زخم بن جاتے ہیں۔سینے میں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔کھانسی کے ساتھ سبزی مائل بلغم خارج ہوتی ہے۔رات کو بد بودار پسینہ آتا ہے۔ٹھنڈی ہوا میں علامات میں اضافہ ہو جاتا ہے، گرمی سے کمی محسوس ہوتی ہے۔مددگار دوائیں : ہیلو نیں۔کلکیر یا فاس دافع اثر دوائیں: آرسنک نکس وامیکا طاقت: عموماً 30۔کینسر کے علاج میں 200 سے CM تک