ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 156
بوریکس 156 بور میکس کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ نیچے کی طرف حرکت کرتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے۔اگر بچے کو کھٹولے میں اتارا جائے تو وہ گھبراہٹ محسوس کرتا ہے اور خوفزدہ ہو کر چیختا ہے۔یہ علامت صرف بچوں میں ہی نہیں بڑوں میں بھی پائی جاتی ہے۔لفٹ سے نیچے اترتے ہوئے گھبراہٹ ہوتی ہے یا کاراونچائی سے نیچے ڈھلان پر آ رہی ہو تو دل بیٹھنے لگتا ہے۔آوازوں سے زورد حسی پائی جاتی ہے۔مریض کسی اچانک شور اور دھماکے کی آواز سے گھبرا جاتا ہے۔اس دوا میں گلا بیٹھنے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔بوریکس کے تمام اخراجات میں گرمی پائی جاتی ہے۔آنکھ سے بھی گرم پانی بہتا ہے لیکن اس میں جلن نہیں ہوتی بلکہ نزلاتی علامات نمایاں ہوتی ہیں۔آنکھوں کے گروں میں بھی مفید ہے۔ناک میں مواد خشک ہو کر جم جاتا ہے جواکثر سبزی مائل ہوتا ہے۔بوریکس کے مریضوں کا معدہ خراب ہو تو زیادہ ہوا پیدا ہونے کے علاوہ قے کا رجحان ہوتا ہے جو ایک دفعہ شروع ہو جائے تو رکنے میں نہیں آتی۔سبزی مائل کھٹا مواد خارج ہوتا ہے۔اعصابی تھکاوٹ کی وجہ سے رات کو پسینہ آتا ہے۔اگر کسی بیماری کے نتیجہ میں جنسی طاقتیں جواب دے جائیں تو ان کے لئے بھی بوریکس بہت کارآمد دوا ہے۔پلوریسی (یعنی ذات الجنب ) میں بوریکس کی علامتیں برائیونیا سے ملتی ہیں۔اگر برائیو نی فائدہ نہ دے یا ایک مقام پر رک جائے تو بوریکس اس کے اثر کو آگے بڑھاتی ہے۔مرگی میں بھی بوریکس کو مفید دوا سمجھا جاتا ہے۔اس کی تکلیفیں گرمیوں میں بڑھ جاتی ہیں۔مددگار دوائیں برائیو نیا۔سلفر - کلکیریا کار دافع اثر دوائیں : کیمومیلا۔کافیا غیر مطابقت ایسیٹک ایسڈ۔وینی گر ( سرکہ )۔شراب طاقت : 30