ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 108 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 108

108 آرم ٹرائی فلم جلن کا احساس ہوتا ہے، زبان پر سرخی اور دکھن کے علاوہ جلن دارسنسناہٹ بھی پائی جاتی ہے۔اس تکلیف کو عموماً Strawberry Tongue کہا جاتا ہے۔منہ میں زخموں اور چھالوں کی وجہ سے اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ پانی پینا بھی دوبھر ہو جاتی ہے۔اس تکلیف میں آرم ٹرائی فلم غیر معمولی اثر دکھانے والی دوا ہے۔اس میں آواز کا زیر و بم بدلتا رہتا ہے ، زیادہ بولنے اور سردی کی وجہ سے آواز بیٹھ جاتی ہے اور کبھی کبھی اچانک اونچی بھی ہو جاتی ہے۔مریض کو بھوک نہیں لگتی مگر بعض دفعہ سر درد کی وجہ سے کھانا پڑتا ہے جسے کھانے سے آرام ملتا ہے۔اسہال ٹائیفائیڈ کے اسہال سے مشابہ ہوتے ہیں۔پھیپھڑے دکھتے ہیں۔اندرونی جھلیوں میں سنسناہٹ کی وجہ سے یا کھجلی ہوگی یا وہ دکھنے لگیں گی۔اگر اس کا بروقت علاج نہ ہو تو اندرونی اعضا میں فالجی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں مثلا انتریوں کی حرکت اگر بالکل بند نہ ہو تو کمز ور ضرور پڑ جاتی ہے۔یہ دوا عام طور پر چہرے ، سر اور ناک کے بائیں حصہ پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔چھاتی کی تکلیفوں کے دوران پیشاب کم مقدار میں آتا ہے۔اگر اس دوا کے استعمال سے افاقہ ہوتو پیشاب بہت کھل کر آنے لگتا ہے۔جلسیم میں مریض کا پیشاب عموماً کھلا اور بے رنگ ہوتا ہے۔آرم ٹرائی فلم میں پیشاب عموماً تھوڑا اور رنگ دار ہوگا۔جب یہ اثر دکھائے تب پیشاب بہت کھل جاتا ہے اور بے رنگ ہو جاتا ہے۔جلد پر خسرے کی طرح دانے نکلتے ہیں۔جلد کچی کچی ہو جاتی ہے اور تھوڑی سی خراش سے ہی خون رسنے لگتا ہے۔مریض کا ، سر در دگرم مشروب پینے یا گرم کپڑا لپیٹنے سے بڑھ جاتا ہے۔دافع اثر دوائیں : ایسیٹک ایسڈ۔پلسٹیلا طاقت : 30