ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 107
آرم ٹرائی فلم 107 27 آرم ٹرائی فلم ARUM TRIPHYLLUM (Indian Turnip) آرم ٹرائی فلم ایک سبزی سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو کدو اور شلجم کے مشابہ ہوتی ہے اور جنگلوں میں کثرت سے اگتی ہے۔اس میں شدید خراش اور سنسناہٹ پیدا کرنے والا زہر پایا جاتا ہے۔جسم کے کسی حصہ سے یہ ذرا بھی چھو جائے تو وہاں بے انتہا سنسناہٹ ہونے لگتی ہے۔اکثر یہ بات تجربہ میں آئی ہے کہ ناک کے اندر یا ناک کی نوک پر شدید سنسناہٹ کا یہ مؤثر علاج ہے۔ناک کی اندرونی خارش بسا اوقات نزلے پر فتح ہو جاتی ہے۔ایسے بچے جو ہر وقت ناک کریدیں اور اندرونی جھلیوں کو زخمی کر لیں ان کے لئے بھی اس دوا کو یا درکھنا چاہئے۔نزلاتی تکلیفوں کے دوران اگر آنکھوں میں خارش ہو اور پانی ہے، اوپر کے پپوٹوں میں لرزہ ہو تو آرم ٹرائی فلم سے فائدہ ہو سکتا ہے۔اس کا نزلہ بہت شدید ہوتا ہے اور مسلسل بہہ بہہ کر دماغ کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔ناک سے بے حد پانی بہتا ہے اور سخت خارش ہوتی ہے۔گلے میں یہ خارش اور سنسناہٹ لمبے عرصہ تک رہے تو فالجی اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں اور سنسناہٹ کی بجائے بے حسی پیدا ہو جاتی ہے۔اس کی فالجی علامات بعض دفعہ گلے کے نگلنے والے یا گھونٹ بھرنے والے عضلات میں ظاہر ہوتی ہیں اور خطرہ رہتا ہے کہ ایسا مریض جب لقمہ لے تو لقمہ غلط نالی میں نہ داخل ہوجائے یا گلے کے اندر ہی اٹکا نہ رہ جائے۔اسی طرح وہ لوگ جو پانی پینے میں جلدی کرتے ہیں اگر آرم ٹرائی فلم کے مریض ہوں تو خطرہ ہے کہ پانی معدے میں جانے کی بجائے او پر ناک کی نالی میں چڑھ جائے۔گلے کے غدود متورم ہو جاتے ہیں۔منہ اور حلق میں گھٹن، کچا پن، دکھن اور