ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 85
آرنیکا امید ہوسکتی ہے۔85 آرنیکا چھوٹی طاقت سے لے کر بڑی طاقت تک یکساں کام کرتی ہے لیکن تکلیف زیادہ گہری ہو تو اونچی طاقت میں دینی بہتر ہے۔ایک دفعہ ایک فوجی افسر میجر ممتاز ایکسرسائز کے دوران ہمالہ کی ایک برفانی چوٹی سے پچھتر فٹ گہرائی میں جا گرے تھے۔ان کی چوٹیں اس قدر شدید تھیں کہ ڈاکٹروں نے مایوسی کا اظہار کر دیا تھا۔میں نے انہیں آرنیکا ایک ہزار اور نیٹرم سلف ایک ہزار پوٹینسی میں پہلے دن دو دفعہ پھر روزانہ ایک دفعہ استعمال کروائی۔اللہ کے فضل حیرت انگیز طور پر شفایاب ہو گئے۔میرے ایک سابقہ مریض جو اسی طرح کی سخت چوٹ کا شکار ہوئے تھے۔ایک دفعہ لنڈن ملنے آئے تو میں انہیں پہچان نہیں سکا۔کیونکہ جب میں ان کا علاج شروع کیا تھا تو ریڑھ کی ہڈی چوٹ کے صدمے سے ٹوٹ چکی تھی اور ڈاکٹروں نے فیصلہ دیا تھا کہ ساری عمر چلنے کے قابل نہیں ہو سکو گے اگر یہ مریض بچ بھی گیا تو عمر بھر بستر پر لیٹنا ہوگا۔زیادہ سے زیادہ شفا کی صورت میں وہیل چیئر (Wheel Chair) کے بغیر ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت ممکن نہیں ہوگی۔میں انہیں اس لئے نہیں پہچان سکا کہ گوشکل کی عمومی مشابہت تو تھی مگر یہ میرے دفتر میں اپنے قدموں پر چل کے داخل ہوئے اور کسی سوٹی کے سہارے کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔تب مسکراتے ہوئے انہوں نے مجھے یاد کرایا کہ میں وہی مریض ہوں جسے ڈاکٹروں نے تو لا علاج قرار دیا تھا مگر آپ نے ہمت بند ہا ئی تھی اور دعا کے ساتھ جو دوائیں تجویز کی تھیں میں مسلسل وہی دوائیں استعمال کر رہا ہوں اور کسی دوسری دوا کی ضرورت نہیں پڑی۔اب خدا کے فضل سے میں سہولت سے چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔مجھے یاد آ گیا کہ ان کی خطرناک حالت کے پیش نظر میں نے بہت غور کے بعد ایک نسخہ سوچا تھا جس میں آرنیکا، روٹا ، ہائی پیر یکم ، کلکیریا فاس اور سمفائٹم شامل تھیں۔ان سب دواؤں کو ملا کر 30 طاقت میں مسلسل دن میں تین چار دفعہ کھانے کی ہدایت دی تھی اور یہ بھی سمجھایا تھا کہ کچھ عرصہ بعد چند دن کا ناغہ کر دیا کریں۔چنانچہ انہوں نے مسلسل یہی نسخہ جاری رکھا اور اللہ کے فضل سے شفا کا یہ