ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 86 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 86

آرنیکا 86 اعجازی نشان ظاہر ہوا۔اگر چوٹوں کے بداثرات مثلاً سوزش، درد، اینٹھن اور ابھار وغیرہ دیر تک باقی رہیں تو ان کو مٹانے کے لئے یہ بہترین نسخہ ہے۔پہلے مریض کی دوا میں میں نے نیٹرم سلف 1000 اس لئے داخل کیا تھا کہ گدی کی خطرناک چوٹ میں نیٹرم سلف سے بہتر کوئی دوا مجھے معلوم نہیں۔عام طور پر ٹوٹی ہوئی ہڈیاں جوڑنے کے لئے نہایت موثر نسخہ حسب ذیل تین دواؤں پر مشتمل ہے۔سمفائٹم، روٹا اور کلکیر یا فاس۔سالہا سال کے تجربے کی بنا پر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اللہ کے فضل سے ہڈی جڑنے کی رفتار توقع سے دگنی تیز ہو جاتی ہے اور اس سے ایسی ٹوٹی ہوئی ہڈیاں بھی جڑ جاتی ہیں جن کے درمیان فاصلہ زیادہ ہو چکا ہو۔رفتہ رفتہ دونوں طرف سے یہ ہڈیاں بڑھنا شروع ہو جاتی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جاتی ہیں۔چوٹ کے علاوہ جسمانی محنت سے تھکن اور درد کا احساس ہو تو اس میں بھی آرنیکا بہت مفید ہے۔اگر زیادہ جسمانی مشقت سخت کھیلوں کے نتیجہ میں جسم درد سے ٹوٹ رہا ہو تو اس کے لئے تیر بہدف نسخہ آرنیکا 200 اور برائیو نیا 200 ملا کر دینا چاہئے۔عورتوں کے متفرق عوارض میں آرنیکا ایک بہت کارآمد دوا ہے۔وضع حمل کے وقت غیر معمولی زور لگنے اور خون کے زیادہ دباؤ کی وجہ سے بعض عضلات زخمی ہو جاتے ہیں اور خلیے پھٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے مستقل در دیں ٹھہر جاتی ہیں۔اگر ولادت سے چند دن قبل آرنیکا 1000 طاقت میں دی جائے تو وضع حمل کے وقت اور بعد میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور کئی قسم کے نقصانات سے بچالے گی۔بچہ کی پیدائش کے ہر دور میں آرنیکا بہت مفید ہے۔اگر پیدائش کے بعد پر سوتی بخار ہو جائے تو سلفر اور پائیر وجینم ملا کر دینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے لیکن اگر پہلے آرنیکا دی جائے تو غالبا ان دواؤں کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ان دونوں دواؤں کے ساتھ ملا کر بھی دے سکتے ہیں لیکن جتنی دوائیں آپ ملا کر دینا شروع کریں اتنا ہی مرض سے واضح طور پر نپٹنے کی صلاحیت میں کچھ کمی آجاتی ہے اور ایک دوسرے سے ملتی جلتی دوائیں جو مرض سے مشابہت نہ رکھتی ہوں بے ضرورت ملا دی جائیں تو وہ اپنا اثر بڑھاتی نہیں بلکہ ضرورت