ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 82 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 82

82 ارجنٹم نائیٹریکم میں درد ہوتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی بہت زود حس ہو جاتی ہے، رات کو بہت درد ہوتا ہے۔ارجنٹم نائیٹریکیم میں نچلے دھڑ کا فالج بھی ملتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی کے اردگرد کے ریشوں میں سختی پیدا ہو جاتی ہے۔ہر قسم کی گرمی اور حرارت میں ، کھانا کھانے کے بعد تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔تازہ ہوا اور سردی سے تکلیف کم ہو جاتی ہے۔مددگار دوائیں : آرسنک - مرکسال۔فاسفورس پلسٹیلا دافع اثر دوا نیٹرم میور طاقت : 30 سے 200 تک مرگی ، بلندی کے خوف اور ڈراؤنی خوابوں کے رجحان کو ختم کرنے کی خاطر بہت اونچی طاقت میں دی جائے۔