ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 77
ارجنٹم نائیٹریکم 77 22 ارجنٹم نائیٹریکم ARGENTUM NITRICUM (Nitrate of Silver) ارجنٹم نائیٹریکم ایک ایسی دوا ہے جسے زمانہ قدیم میں مرگی کے مرض میں استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن اس کے استعمال سے اگر مرگی کو آرام آئے تو جلد پر خارش ہونے لگتی تھی۔اسی طر ح روایتی طریقہ علاج میں اسے آنکھوں کی بیماریوں کے لئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ارجنٹم نائیٹر کیم چاندی کا زیور پہننے والے لوگوں میں پیدا ہونے والی علامات پر اونچی طاقت میں اثر انداز ہوسکتی ہے۔لمبے ایلو پیتھک استعمال کے نتیجہ میں یہ رفتہ رفتہ ذہنی صلاحیتوں پر منفی اثر ڈالتی ہے۔اگر ویسے ہی دماغ کمزور ہو جائے اور تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہونے لگیں تو ارجنٹم نائیٹریکم ضرور پیش نظر رکھنی چاہئے۔اس میں یادداشت کمزور ہو جاتی ہے اور ایسا مریض غیر معقول استدلال کرنے لگتا ہے۔تو ہمات کا شکار ہو جاتا ہے اور خیالی ہیولے نظر آنے لگتے ہیں۔اگر ہیولے نظر نہ آئیں تو بھی سمجھتا ہے کہ کوئی چیز گردو پیش میں موجود ہے۔وہ بعض خاص مقامات میں جانے سے ڈرتا ہے۔ایسے خوفزدہ بچوں کو اپنے ساتھ لے کر ایسی جگہ جانا چاہئے جہاں سے وہ خوف محسوس کرتے ہیں اور انہیں بتانا چاہئے کہ یہاں کچھ بھی نہیں۔ارجنٹم نائیٹریکم ایسی علامتوں کو دور کرنے کے علاوہ بعض دوسری گہری بیماریوں کو بھی دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم کا مریض اونچی جگہ سے نیچے دیکھے تو ڈرے گا کہ کہیں میں چھلانگ نہ لگا دوں،اس لئے اونچائی پر جانے سے حتی المقدور احتراز کرتا ہے۔لیکن ارائم نائیٹریکم کے مریض میں یہ